2 اپریل، 2024، 2:04 PM

اسرائیل کو دمشق حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، رہبر انقلاب اسلامی

اسرائیل کو دمشق حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، رہبر انقلاب اسلامی

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی دہشت گرد حملے کے ردعمل میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو اس حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کے بعد اسرائیل کو سخت سزا دیں گے جس سے صہیونی حکومت کو پچھتانا پڑے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے صہیونی حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی اور کہا صہیونی شرپسند حکومت کو ہمارے بہادر جوان آہنی ہاتھوں سے جواب دے کر سبق سکھائیں گے۔

یاد رہے کہ پیر کی شام کو غاصب صہیونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر دہشت گرد حملہ کرکے عمارت کا ایک حصہ تباہ کردیا تھا۔

حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی دفاعی مشیر سمیت چھے اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

News ID 1923033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Tazkeer hussain IR 11:48 - 2024/04/03
      0 0
      Tazkeer hussain